شانِ ساہیوال

محمد عمرالدین مثالی

Muhammad Umar Uddin Misali

ساہیوال کے بزرگ مثالی ہوٹل (بیرون کچہری) سے واقفیت رکھتے ہوں گے۔ جو ایک بڑا اور مشہور ریسٹورینٹ تھا۔ اس ہوٹل کے مالک عمراالدین مثالی فیروزپوری ساہیوال کی ایک نامور شخصیت اور مالدار اسامی تھے۔

آپ فیروز پور (بھارت) میں پیدا ہوئے قیامِ پاکستان کے بعد منٹگمری یعنی ساہیوال آکر ڈیرے ڈالے۔ ہوٹلنگ کے کام میں اپنا نام بنایا۔علمی و ادبی شخصیت اور نعت گو شاعر تھے نعت ہی کے موضوع پر انھیں کئی کتابچے چھپوانے اور نشر کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

1950ء کے بعد ساہیوال میں ان کا طوطی بولتا تھا۔ ساہیوال کی مشہور مدینہ مسجد کا سنگ بنیاد اور نام انہوں نے ہی رکھا تھا۔

ملکی سطح پر مشہور شورش کاشمیری تک کے رسائل میں آپ کا چرچا تھا۔ 1962ء کو حج کے لیے روانہ ہوئے مگر. اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔اسی دوران کراچی میں انتقال کرگئے۔ آپ یقینی طور شانِ ساہیوال کی فہرست میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔