شانِ ساہیوال

لیگ سپنر مشتاق احمد

Gemini_Generated_Image_kkuhvwkkuhvwkkuh.jpg

لیگ سپنر مشتاق احمد 28 جون 1970ء کو غلہ منڈی ضلع ساہیوال میں پیدا ہوئے۔80ء کی دہائی میں کمپری ہنسو اسکول کی کرکٹ ٹیم میں بھی رہے۔ علاوہ ازیں منٹگمری بسکٹ فیکٹری کے کرکٹ کلب سے بھی وابستہ رہے۔ انہوں نے اپنی جادوئی لیگ بریک اور گوگلی بولنگ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

مشتاق احمد نے 1989ء سے 2003ء تک پاکستان کی نمائندگی کی اور 52 ٹیسٹ میچز میں 185 جبکہ 144 ون ڈے میچز میں 161 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی سب سے بڑی کامیابی 1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی فاتح ٹیم کا حصہ بننا تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مشتاق احمد کو 1997ء میں وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں بھی شامل کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھا اور مختلف ٹیموں کے اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ساہیوال کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مشتاق احمد جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی کا تعلق اس شہر سے ہے۔