شانِ ساہیوال

مجیب الرحمٰن شامی — شانِ ساہیوال

AD Ijaz

مجیب الرحمٰن شامی پاکستان کے معروف صحافی، کالم نگار، تجزیہ کار اور روزنامہ پاکستان کے مدیر ہیں۔ وہ 14 اگست 1945ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد ان کا خاندان مونٹگمری، موجودہ ساہیوال، کے علاقے ملکہ ہانس اور بعد ازاں پاکپتن منتقل ہوا۔


انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول اور گورنمنٹ کالج ساہیوال سے تعلیم حاصل کی اور طالب علمی کے زمانے میں طلبہ یونین کے صدر بھی رہے۔ صحافت کا آغاز روزنامہ حریت سے کیا، بعد ازاں متعدد اخبارات و جرائد سے وابستہ رہے۔ 1990ء میں روزنامہ پاکستان سے منسلک ہوئے اور یکم جنوری 1999ء سے اس کے مدیر کی ذمہ داری سنبھالی۔


مجیب الرحمٰن شامی ہفت روزہ زندگی اور ماہنامہ قومی ڈائجسٹ سے بھی وابستہ رہے، جبکہ انہوں نے شام کے اخبار یلغار کا اجرا کیا۔ ٹیلی وژن پر دنیا نیوز کے پروگرام نقطۂ نظر کے تجزیہ کار اور میزبان کے طور پر بھی ان کی شناخت بنی۔ وہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر اور سیکرٹری جنرل، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر اور سیفما پاکستان چیپٹر کے سربراہ رہ چکے ہیں۔


صحافت اور کالم نگاری کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغۂ امتیاز 1993ء اور ہلالِ امتیاز 2023ء سے نوازا گیا۔ جنگ، نوائے وقت، دنیا اور پاکستان سمیت مختلف اخبارات میں ان کے کالم شائع ہوتے رہے ہیں۔ مجیب الرحمٰن شامی ساہیوال سے تعلق رکھنے والی ان نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے پاکستانی صحافت پر گہرا اثر ڈالا۔