مہر غلام فرید کاٹھیا — شانِ ساہیوال

مہر غلام فرید کاٹھیا افسانہ نگار، سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر تھے۔ وہ 1939ء میں ساہیوال کے گاؤں مراد کے کاٹھیا میں پیدا ہوئے اور کاٹھیا برادری سے تعلق رکھتے تھے۔
وہ بچپن ہی سے لکھنے کی طرف مائل تھے اور اردو افسانہ نگاری میں نمایاں مقام بنایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1988ء، 1993ء اور 2008ء میں قومی اسمبلی کے رکن رہے اور 2008ء میں تعلیم و داخلہ کے وزیر مملکت کی ذمہ داری سنبھالی۔
ان کے افسانوں میں محنت کشوں، کسانوں، محروم طبقات، معاشی ناہمواری، جاگیردارانہ نظام اور انسانی نفسیات کے مسائل نمایاں ہیں۔ ان کا افسانوی مجموعہ لمحوں کی قید 2008ء میں شائع ہوا۔ ویرانے کا پھول، میں انجینیئر بنوں گا، پتھر کی گرفت اور میاں یارا ان کی معروف کہانیاں ہیں۔ ان کی سیاسی و ادبی خدمات ساہیوال کے اجتماعی ورثے کا حصہ ہیں۔


