ڈاکٹر افتخار شفیع

ڈاکٹر افتخار شفیع اردو ادب کے ممتاز شاعر، نقاد، محقق، مترجم اور کالم نگار ہیں۔ 17 اگست 1973ء کو نور شاہ ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اردو ادب میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں اور تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے شاعری کے علاوہ تحقیق و تنقید کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ مجید امجد، فلسطین اور اردو غزل جیسے موضوعات پر اہم علمی کام کر چکے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع اردو ادب کے اُن ممتاز ناموں میں شامل ہیں جو اپنی علمی بصیرت، ادبی وقار اور تخلیقی صلاحیتوں کے باعث ملک بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ڈاکٹر افتخار شفیع بنیادی طور پر ایک حساس شاعر، صاحبِ فکر نقاد اور معتبر محقق ہیں۔ ان کی شاعری میں انسانی احساسات، سماجی مسائل، تہذیبی شعور، محبت اور انسانی دکھ درد کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔
افتخار شفیع صاحب کا ایک نغمہ وادیٔ سندھ کے ترانے کے طور پر بھی بے حد مقبول ہوا، جس نے انہیں عوامی سطح پر بھی ایک منفرد شناخت عطا کی۔ پروفیسر صاحب کی تحقیقی و تنقیدی خدمات کو ادبی حلقوں میں نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع اس وقت گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے وائس پرنسپل کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور نوجوان نسل کی علمی و ادبی تربیت میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ روزنامہ نوائے وقت میں "سرمایۂ افتخار" کے عنوان سے ادبی، سماجی اور تہذیبی موضوعات پر کالم بھی لکھتے ہیں،
ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں 2026ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب حکومت کی جانب سے "بیسٹ اردو پروفیسر 2026" کا اعزاز بھی دیا گیا، جو ان کی تدریسی اور ادبی خدمات کا ایک اہم اعتراف ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع اپنی شخصیت علم اور تخلیقی عظمت کی بدولت واقعی شانِ ساہیوال ہیں
پروفیسر صاحب کہ نمایاں کتب
نیلے چاند کی رات
تدوین
اردو ادب اور آزادیٔ فلسطین
اردو غزل میں سراپا نگاری
مجید امجد: نئے تعینات
کلیاتِ نثرِ مجید امجد
پاکستانی ادب کا منظرنامہ
شہرِ غزل کے بعد
اصنافِ شاعری
اصنافِ نثر
ڈاکٹر اسلم انصاری: شخصیت اور فن
حفیظ الرحمٰن خان: شخصیت اور فن
آثارِ جنوں
شواہد الہام
فلسطین کی منتخب کہانیاں (انتخاب و ترجمہ)


