شانِ ساہیوال

قاری محمد یحییٰ رسول نگری رحمہ اللہ — شانِ ساہیوال

قاری محمد یحییٰ رسول نگری


ساہیوال کی سرزمین نے علم، ادب، خدمت اور روحانیت کے کئی روشن چراغ پیدا کیے، انہی عظیم شخصیات میں ایک نمایاں نام قاری محمد یحییٰ رسول نگری رحمہ اللہ کا ہے۔ آپ 1942ء میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کے معروف قاریِ قرآن، مدرس اور علمِ تجوید و قراءات کے جید استاد تھے۔ ان کی پوری زندگی قرآنِ کریم کی خدمت، درست تلفظ، حسنِ قراءت اور تجوید کے فروغ کے لیے وقف رہی۔

قاری صاحب جامعہ عزیزیہ دارالقراء ساہیوال سے 1970ء سے وابستہ رہے اور تقریباً نصف صدی تک طلبہ کو قرآنِ کریم کی تلاوت کے اصول، تجوید اور قراءات کی تعلیم دیتے رہے۔ ان کے شاگرد نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی پھیلے، جس سے ان کی علمی محنت اور اخلاص کا اندازہ ہوتا ہے۔ امامِ حرم الشیخ سعود الشریم کا ان کے شاگردوں میں شمار ہونا ان کے علمی مقام کی ایک بڑی دلیل ہے۔

قاری محمد یحییٰ رسول نگری رحمہ اللہ نہایت عاجز، متواضع اور علم دوست شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے شہرت کے بجائے خدمت کو اپنی پہچان بنایا۔ ان کا اندازِ تدریس، قرآن سے محبت اور طلبہ کی تربیت آج بھی ان کے شاگردوں کے دلوں میں رہےگا۔

قاری یحییٰ رسول نگری 31 مئی 2020ء کو یہ عظیم قرآنی شخصیت دنیا سے رخصت ہوئی، مگر ان کی علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ساہیوال کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اس شہر سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت نے علمِ تجوید و قراءات کے میدان میں ایسا مقام حاصل کیا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔