شانِ ساہیوال

شیخ اعجاز احمد رضا — شانِ ساہیوال

ChatGPT Image Sep 19, 2026, 12_17_32 PM.png

ساہیوال ٹائمز کے سلسلہ "شانِ ساہیوال" میں آج معروف مہمان شخصیت ہیں مشہور سماجی راہنما جناب شیخ اعجاز احمد رضا!


ساہیوال کی سماجی، شہری اور عوامی زندگی میں جن شخصیات نے مثبت کردار ادا کیا، ان میں ایک معروف اور نمایاں نام شیخ اعجاز احمد رضا کا نبھی ہے۔ انھوں نے نادار اور مفلس لوگوں کے لیے بزمِ رضا کے نام سے ایک انجمن بنائی اور ذاتی دلچسپی لے کر مستحق افراد کے لیے ضروریاتِ زندگی کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنی شروع کیں۔۔


اس کے علاوہ وہ ایک معروف سماجی راہنما، ضلعی امن کمیٹی کے ممبر اور سول سوسائٹی کے فعال رکن کے طور پر شہر کے مختلف عوامی و فلاحی معاملات میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔


شیخ اعجاز احمد رضا کو امن،بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے باعث “سفیرِ امن” بھی کہا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ معاشرے میں اتحاد، برداشت، قانون کی پاسداری اور انتظامی اداروں سے تعاون کا پیغام دیتے ہیں۔ شہری مسائل ہوں، عوامی مشکلات ہوں یا امن و امان کا معاملہ، وہ مثبت انداز میں آواز بلند کرتے ہیں اور شہر کی بہتری کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔


ان کی شخصیت کا اہم پہلو یہ ہے کہ وہ مختلف طبقات کو قریب لانے، نفرت کے بجائے محبت پھیلانے اور ساہیوال کو پُرامن و باوقار شہر بنانے کے داعی ہیں۔ اپنی سماجی خدمات، شہری شعور اور امن پسندی کی وجہ سے شیخ اعجاز احمد رضا بلاشبہ شانِ ساہیوال ہیں۔