خبریں

قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

ChatGPT Image Sep 19, 2026, 12_17_32 PM.png

بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب این-25 پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کرائے گئے۔


جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران 6 ٹرک، 3 بسیں، 2 کاریں، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔


ماخذ: https://www.geonewsurdu.tv/latest/442444-