خبریں
ساہیوال: ملک قاسم ندیم کامران مسلم لیگ (ن) ضلع ساہیوال کے صدر نامزد

ساہیوال سے رکن پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم کامران کو پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ساہیوال کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔ ملک قاسم ندیم کامران حلقہ PP-199 ساہیوال-II سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں اور اس وقت پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات و جنگلی حیات کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔
نامزدگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ ساہیوال ٹائمز ان کی نئی سیاسی ذمہ داری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر قارئین کو آگاہ کرتا رہے گا۔


