شوکت خان کاکڑ — شانِ ساہیوال

ساہیوال ٹائمز کے سلسلہ "شانِ ساہیوال" میں آج کی مہمان شخصیت ہیں جناب شوکت خان کاکڑ!
معروف بزنس مین جناب شوکت خاں کاکڑ ساہیوال کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ وہ کئی برسوں سے روایتی ٹوبیکو مصنوعات کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور اپنی مستقل مزاجی، کاروباری نظم و ضبط اور مارکیٹ فہم کی وجہ سے ایک نمایاں پہچان رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنی محنت اور تجربے کی بنیاد پر کاروبار کو مضبوط بنایا اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کیا۔ کاروباری حلقوں میں انہیں ایک سنجیدہ، بااعتماد اور تجربہ کار شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
بعد ازاں انھوں نے عجوہ برینڈ کے نام پر رئیل سٹیٹ اور ہوٹلنگ کے کاروبار میں قدم رکھا اور خوب ترقی پائی۔ سینکڑوں محنت کش افراد ان کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشرتی خدمات کے حوالے سے بھی اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
اپنی محنت اور لگن کے باعث یقینا" آج وہ ساہیوال کی شان بن چکے ہیں.
